• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر کو فون، دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

گفتگو میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر سے جانی اور مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی دوحہ میں غیر قانونی اور سنگین بم باری کی شدید مذمت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نے امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جانی نقصان اور شہری املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

اعلامیے کے مطابق امیرِ قطر نے اظہارِ یکجہتی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کیا۔

ا س موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید