لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایت کی ہے کہ لیسکو ریجن میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے افسران و فیلڈ اسٹاف کو سسٹم میں خرابیوں کے بروقت ازالے، تنصیبات کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنے اور حفاظتی اصولوں پر سو فیصد عمل درآمد کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو مسلسل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور لیسکو کے افسران و ملازمین نے ہمیشہ ہر مشکل صورتحال میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو منوایا ہے۔سی ای او لیسکو نے چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ کو اضافی سامان اور آلات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو ہیڈکوارٹر میں قائم سنٹرل کنٹرول روم میں تمام 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز، فیڈرز اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔