لاہور،(پ ر)الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (AGTL) نے پاکستان ایگرو شو 2025 میں پلاٹینم اسپانسر کے طور پر حصہ لیا اور ملک میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔یہ نمائش 8 سے 10 ستمبر تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان ایگرو شو جس کا شمار ملک کی سب سے بڑی زرعی نمائشوں میں ہوتا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سی ای او، ثاقب الطاف نے کہا:ʼʼپاکستان ایگرو شو کے پلاٹینم اسپانسر بننے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز ہمارے کسانوں اور زرعی شعبے کومیسر ہوجہاں نئے خیالات، ٹیکنالوجیز اور مسائل کے حل پر بات ہوسکے۔ اس شو میں ہم صرف اپنے ٹریکٹرز کی نمائش نہیں کر رہے بلکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں۔‘‘