• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDMA کی متعدد اضلاع سے شہریوں کا انخلا یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور (نیوزرپورٹر) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مظفرگڑھ، لودھراں، راجن پور، لیاقت پور اور رحیم یار خان میں شہریوں کے انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کے انخلاء کو جلد از جلد مکمل کرے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے واضح احکامات ہیں، شہریوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شہری دریاؤں کے پاٹ سےنہیں نکل رہے ان کو پولیس کی مدد سے منتقل کیا جائے۔
لاہور سے مزید