• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی ملی اورعسکری قوت کا واضح ثبوت، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

لاہور(میگزین رپورٹ)آپریشن بنیان مرصوص کے علاقائی طاقت کے توازن پر اثرات” کے عنوان سے ایک قومی کانفرنس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے حالیہ پاک بھارت جنگ کو “ناقابلِ تصور معجزہ” اور قومی اتحاد، عزم و استقلال اور پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت سے حاصل ہونے والی فیصلہ کن کامیابی اور فتح مبین قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی ملی اورعسکری قوت کا واضح ثبوت ہے ،شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے بھارتی پروپیگنڈے کے توڑ میں قومی میڈیا اور آئی ایس پی آر کے کردار کو سراہا اور جامع میڈیا پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔
لاہور سے مزید