• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے کلیئر وژن وقت کی اہم ضرورت، ابراہیم حسن مراد

لاہور ( نیوزرپورٹر ) سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکلنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اس وقت کلیئر وژن اور جامع پالیسی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 180 دن پاکستان کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں، لہٰذا ملک کو درپیش بڑے مسائل پر فوری اور ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے۔ابراہیم مراد نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر قومی ضرورت ہے، بصورتِ دیگر ترقی کی رفتار، قومی ساکھ اور قیمتی مواقع سب ضائع ہو جائیں گے۔
لاہور سے مزید