• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکشاپس ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں ،ڈاکٹر فاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ کلینیکل آڈٹ ورکشاپس نہ صرف ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ علاج کے معیار کو بہتر بنانے اور مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن میں ریسرچ اور آڈٹ کا کلچر فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان ڈاکٹر عملی زندگی میں زیادہ اعتماد اور مہارت کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔وہ جنرل ہسپتال میں میڈیکل یونٹ تھری کے زیر اہتمام منعقدہ کلینیکل آڈٹ ورکشاپ میں گفتگو کر رہے تھے،جس میں فیکلٹی ممبران پروفیسر خرم سلیم،ڈاکٹر محمد مقصود؛ڈاکٹر عزیز فاطمہ؛ڈاکٹر عبدالعزیز؛ڈاکٹر عمر اعجاز ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید