• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ،نقصانات کاجائزہ

لاہور (جنرل رپورٹر) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں کھرل اور چھوٹا خورد، (بیلہ) کا تفصیلی دورہ کیا۔بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے متاثرہ گھروں کا معائنہ بھی کیا اور مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرپرسن نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک، صاف پانی اور ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جائے تاکہ متاثرین کو بروقت معاوضہ اور امداد فراہم کی جا سکے۔
لاہور سے مزید