لاہور(خبرنگار) پونچھ ہاؤس، بھگت سنگھ گیلری، اور کمرہ عدالت کو ان کی اصل جگہوں پر بحالی کی کوششیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ یہ بات بیسک کارپورل کورس نمبر 1، پولیس ٹریننگ سنٹر، لاہور کے تربیت یافتہ افراد کے گروپ نے بتائی تمام شرکاء نے 1849 کی اس تاریخی عمارت کو کورٹ روم اور گیلری کی تعمیر کے ساتھ بحال کرنے پر حکومت پنجاب، محکمہ صنعت اور سیکرٹری ٹورازم، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی کاوشوں کو سراہا اور دورہ سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔