• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران اورترکیہ کا نہ ٹوٹنے والا برادرانہ رشتہ ہے،گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ترکیہ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل مہمت ایمن سیمسک(Mehmet Eymen Simsek) اور ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر (Mehran Movahedfar) نے گورنر ہاوس لاہور میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے ترکیہ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل مہمت ایمن سیمسک کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں قونصل جرنلز نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کا ایران اور ترکیہ کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا برادرانہ رشتہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں تعاون کوفروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے سرمایہ کار فیصل آباد،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بالترتیب ٹیکسٹائل، سپورٹس اور کاپر انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کر سکتے ہیں۔
لاہور سے مزید