• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجرعدنان شہید جیسےسپوت ملک کی شان،قوم کے ہیرو ہیں،حنیف عباسی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے گزشتہ روز دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے میجر عدنان شہید کے گھرجا کر انکے والد بھائی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا مغفرت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ میجر عدنان شہید راولپنڈی کے جانباز سپوت ہیں پوری قوم کو فخر ہے ان پر،میجر عدنان شہید جیسے سپوت اس ملک کی شان ہیں قوم اپنے ہیرو پر فخر کرتی ہے اور شہید کی قربانی سے قوم کا نام روشن ہوا۔اس موقع پر شہید میجر عدنان کے والد نے کہا کہ قوم کے لیے ہماری مزید قربانیاں حاضر ہیں، جبکہ ان کے بھائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہمیشہ دوسروں کے لیے جیتے تھے،ہمارے بھائی پر ہمیں فخر ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔
لاہور سے مزید