• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایل ڈی اےکا مختلف علاقوں کا دورہ،ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز عطا بخش روڈ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے عطا بخش روڈ نزد کماہاں لدھر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔فیروز پور روڈ ہڈیاراں ڈرین تا اعظم چوک تعمیراتی کام کیے جا رہے ہیں، ایک کلومیٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کو تعمیر کیا جا رہا ہے۔سڑک کے ایک طرف فٹ پاتھ اور دوسری طرف بلڈنگ لائن کو مینٹین کیا جائے گا۔ سڑک کے اطراف تجاوزات کو ہٹا کر بلڈ نگ لائن تک لایا گیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ عطاء بخش روڈ پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت کام کیا جا رہا ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن سے غیر ضروری روڈ ڈیوائڈر اور سروس لائن ختم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ سڑک کشادہ کرنے سے ٹریفک روانی میں سہولت ہو گی۔ سڑک کی ری سٹوریشن کا کام دو فیز میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ماڈل پر کیا جائے۔
لاہور سے مزید