• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور یونیورسٹی آف بایولوجیکل اینڈاپلائیڈ سائنسز میں عالمی یومِ خودکشی کی روک تھام پر سیمینار

لاہور(پ ر)ہور یونیورسٹی آف بایولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز (UBAS) کی فیکلٹی آف فارمیسی کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ خودکشی کی روک تھام کے موقع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سال کا مو ضوعخودکشی کی روک تھام، مضبوط ذہنوں کی تعمیر، محفوظ مستقبل کی ضمانتʼʼ تھا۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر نعیم نقی نے کی جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کی روک تھام ایک اہم سماجی و تعلیمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ہر جان قیمتی ہے اور جامعات کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہوگا جہاں کوئی بھی خود کو تنہا یا نظرانداز نہ سمجھے۔سیمینار میں معروف کلینیکل ماہرینِ نفسیات نے خودکشی کی وجوہات، علامات اور روک تھام کے عملی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ محترمہ آمنہ نواز اور محترمہ ثناء راحت نے فیکلٹی اور طلبہ کو موضوع کی حساسیت اور اس کے سماجی پہلوؤں پر آگاہی فراہم کی۔
لاہور سے مزید