کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ایک ریستوران کے باہر طلبہ کے ایک گروپ نے صدر ٹرمپ کیخلاف احتجاج کی اور انہیں موجودہ دور کے ہٹلر سے تشبیہ دی۔ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے چند ارکان کے ساتھ عشائیے کیلئے ریسٹورنٹ پہنچے تھے، تاہم ان کیلئے یہ پرامن عشائیہ ثابت نہ ہوا۔ باہر موجود مظاہرین نے تیز آواز میں نعرے لگائے، ڈی سی کو آزاد کرو، فلسطین کو آزاد کرو، ٹرمپ آج کے دور کا ہٹلر ہے۔ یہ مظاہرہ خواتین کے ایک گروپ ’’کوڈ پنک‘‘ نے منعقد کیا تھا۔