پیرس (خبر ایجنسی)فرانسیسی دارالحکومت پیرس اور نواحی علاقوں کی 9مساجد کے باہر خنزیر کے سر پائے گئے ہیں، جن میں سے 5 پر صدر ایمانوئل میکرون کا نام لکھا ہوا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کارروائی کے کس کا ہاتھ ہے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس چیف لارینٹ نونیز کاکہنا تھا کہ ان نفرت انگیز حرکات کے مرتکب افراد کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔وزیرِ داخلہ برونو ریٹیلیو نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز اورناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئےکہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے مسلمان ہم وطن امن سے اپنے عقیدے پر عمل پیرا ہوں۔