جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد وزیرِ خزانہ برطرف کردئیے گئے۔ صدر نے کم اجرت، بے روزگاری اور مراعات کیخلاف عوامی احتجاج پر اقدام اٹھایا۔ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے ملک گیر پُرتشدد مظاہروں کے بعد وزیرِ خزانہ سری ملیانی اندراواتی کو برطرف کر دیا۔ ان کی جگہ پوربایا یدی سادوا کو نیا وزیرِ خزانہ مقرر کیا گیا۔ مظاہرے کم اجرت، بے روزگاری اور ارکانِ پارلیمان کی مراعات کے خلاف ہوئے جن میں سری ملیانی کا گھر بھی نشانہ بنا۔ ماہرین کے مطابق سری ملیانی کو ہٹانے کا مطالبہ پہلے سے موجود تھا کیونکہ وہ منصفانہ ٹیکس نظام نافذ کرنے میں ناکام رہی تھیں۔