• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ میں 15 ستمبر کو بھارتی افواج کی مشترکہ کمانڈرز کانفرنس ہوگی

لاہور(خالدمحمودخالد) موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بھارتی مسلح افواج کی ایک انتہائی اہم مشترکہ کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ یہ کانفرنس 15 ستمبر سے 17 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں بری، بحری اور فضائی افواج کے اعلیٰ ترین کمانڈرز شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد قومی سلامتی، مشترکہ آپریشنز اور مستقبل کی دفاعی حکمتِ عملی پر غور و خوض کرنا ہے جب کہ سرحدوں کی موجودہ صورت حال کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کرنے کے حوالے سے فیصلے لئے جائیں گے۔ کانفرنس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور دفاعی سیکریٹری بھی موجود ہوں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید