• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Mistral کو اربوں یورو کی سرمایہ کاری حاصل، یورپ میں AI پر گرفت مضبوط

پیرس (اے ایف پی)Mistral کو اربوں یورو کی سرمایہ کاری حاصل، یورپ میں AI پر گرفت مضبوط ،ASML کیساتھ معاہدہ، 1.7ارب سرمایہ کاری کے بعد Mistral کی قدر 11.7 ارب یورو ہو گئی۔فرانس کی کمپنی Mistral نے 1.7 ارب یورو کی سرمایہ کاری حاصل کر کے یورپ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں اپنی قیادت مضبوط کی ہے۔ اس معاہدے میں چپ ساز کمپنی ASML نے 1.3 ارب یورو کی سرمایہ کاری کی اور Mistral میں 11فیصد حصہ حاصل کیا۔ اس شراکت سے ASML کو Mistral کی اسٹریٹجک کمیٹی میں نشست ملے گی اور وہ AI کے مستقبل کی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی کے فیصلوں میں مشاورتی کردار ادا کرے گا۔ Mistral کے سی ای او کے مطابق یہ AI ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے چیلنجز حل کرنے میں مدد دے گا اور یورپ کی ڈیجیٹل خودمختاری کو مضبوط کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید