• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھارت تجارتی تعلقات میں نیا موڑ ٹرمپ اور مودی میں جلد رابطہ متوقع

واشنگٹن/نئی دہلی (جنگ نیوز) امریکا بھارت تجارتی تعلقات میں نیا موڑ، ٹرمپ اور مودی میں جلد رابطہ متوقع ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ بھارت کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ آئندہ چند ہفتوں میں مودی سے گفتگو کریں گے۔ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔ جبکہ مودی نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت اور امریکا قریبی دوست اور قدرتی شراکت دار ہیں، اور دونوں فریقین کی ٹیمیں بات چیت کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ بیانات حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی شروعات کی علامت سمجھے جارہے ہیں ۔ اس نئی پیشرفت کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید