• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، سیاسی بحران شدید وزیراعظم مستعفی ہوگئے

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ)فرانس میں وزیراعظم فرانسوا بیرو کی حکومت پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ختم ہو گئی، انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں ایک نئی سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ 577 نشستوں والے ایوان میں بیرو کو صرف 194 ووٹ ملے جبکہ 364 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔ واضح شکست کے بعد انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون کو استعفیٰ پیش کر دیا۔ یوں ایک سال کے دوران یہ تیسری بار ہے کہ فرانس کو نئے وزیراعظم کی تلاش کا سامنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید