• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کا 3 ماہ میں اسرائیلی سرحد پر حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنیکا اعلان

بیروت (اے ایف پی)لبنان کا 3ماہ میں اسرائیلی سرحد پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنیکا اعلان، پانچ مرحلوں پر مشتمل فوجی منصوبہ تیار ، لِتانی دریا کےجنوب میں پہلا مرحلہ نومبر تک مکمل ہوگا۔ لبنان کے وزیر خارجہ یوسف راگی نےبتیا کہ اس دوران علاقے میں نہ کوئی گودام ہوگا، نہ ہتھیار کی منتقلی ہوگی، نہ لڑاکا موجود ہوں گے۔لبنان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فوج اسرائیل کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے تمام ہتھیار تین ماہ کے اندر قبضے میں لے لے گی۔ یہ فیصلہ امریکی دباؤ اور اسرائیلی حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ فوج ملک بھر میں سیکورٹی اقدامات کو سخت کرے گی، چیک پوسٹس بڑھائے گی اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید