• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی اجلاس، فلسطین، اصلاحات اور امریکی دباؤ زیربحث

واشنگٹن (جنگ نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس شروع ہوگیا۔فلسطین، اصلاحات اور امریکی دباؤ زیر بحث، 22ستمبر سے ہائی لیول ویک اور 23 ستمبر سے جنرل ڈیبیٹ میں 188 رہنما خطاب کریں گے۔ فرانس، بلجیم سمیت یورپی ممالک کافلسطین کو تسلیم کرنیکا اعلان ، امریکا اور اسرائیل پر دباؤمیں اضافہ ، امریکی پابندیوںاور کم حاضری کے پیش نظر مستقبل میں اجلاس نیویارک کے بجائے جنیوا یا ویانا منتقل کرنیکی بحث ہورہی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس منگل سے نیویارک میں شروع ہو ا ہے جس میں فلسطینی ریاست کا معاملہ، ادارہ جاتی اصلاحات اور عالمی سیاسی توازن مرکزی موضوعات ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید