• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا میں امن کشمیری عوام کےحقِ خودارادیت کی تکمیل سے مشروط ہے: الطاف وانی

حریت رہنما  الطاف حسین وانی—فائل فوٹو
حریت رہنما  الطاف حسین وانی—فائل فوٹو

حریت رہنما و چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ برِصغیر میں امن کشمیری عوام کےحقِ خودارادیت کی تکمیل سے مشروط ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60واں اجلاس میں کشمیری رہنما اور ورلڈ مسلم کانگریس کے نمائندے الطاف حسین وانی، شمیم شال سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر مقررین نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل سے کشمیر میں بھارتی جبر کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔

حریت رہنما و چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے  کشمیر میں بھارتی جبر کے عنوان پر سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مرضی کے بغیر مقبوضہ کشمیرمیں نوآبادیاتی قوانین کا نفاذ’آئینی دہشتگردی‘ ہے۔

انہوں نے بھارتی حکام کشمیری تاریخ، یادداشت اور مسلم شناخت مٹانےکی کوششیں کر رہے ہیں۔

اس جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما شمیم شال نے کہا کہ آرکائیوز مٹ جانے سے لاپتہ افراد، اجتماعی قبروں، جنسی تشدد اور دیگر متاثرین کے شواہد غائب ہوجاتے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ یادداشت کے بغیر انصاف ممکن نہیں اور انصاف کے بغیر امن ناممکن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید