سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آج دوحہ کے دورے کا امکان ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا قطر کا یہ دورہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان قطر پہنچ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ نے بھی گزشتہ روز قطر کا دورہ کیا تھا۔