• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ روسی دراندازی، پولینڈ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

پولینڈ کی وزارتِ خارجہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
پولینڈ کی وزارتِ خارجہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پولینڈ نے روسی ڈرونز کی دراندازی کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ نے روسی ڈرونز کی دراندازی کے بعد مشرقی علاقوں میں فضائی ٹریفک محدود کردیا ہے۔

پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ بیلاروس، یوکرین کے ساتھ سرحدی علاقوں میں ایئر ٹریفک شہری پروازوں کے لیے 9 دسمبر تک بند رہے گا۔

پولش حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ روسی ڈرونز کی خلاف ورزی کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل بلانے کے لیے 5 رکن ممالک نے درخواست کی ہے۔

اپنے بیان میں پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے مزید بتایا کہ روس نے پولینڈ کی فضائی حدود کی 19 مرتبہ خلاف ورزی کی۔

پولش حکام کا کہنا ہے کہ پولینڈ نے روسی ڈرونز کی فضائی خلاف ورزی کے بعد 3 روسی ڈرونز کو مار گریا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید