روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حملے میں پولینڈ کی حدود میں کوئی ہدف شامل نہیں تھا۔
روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہمارے ڈرونز کی رینج 700 کلومیٹر سے کم ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حقائق پولینڈ کے پھیلائے گئے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں اور نیٹو سیکریٹری جنرل بھی الزامات کے ثبوت دینے میں ناکام رہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ روس پولینڈ کی وزارتِ دفاع کے ساتھ مشاورت کے لیے تیار ہے۔