• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کو غیرمسلح کرنے کیلئے لبنان کی فوجی مدد کیلئے تیار ہیں: امریکا

امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون—فائل فوٹو
امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون—فائل فوٹو

امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنان کی فوجی امداد کے لیے تیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے بتایا کہ امریکی صدر کی جانب سے لبنان کی مسلح افواج کے لیے 14 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی امداد منظور کی ہے جو مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

پریزیڈینشل ڈراڈاؤن پیکج (PDA) کی شکل میں ملنے والی امریکی امداد سے لبنان کی مسلح افواج  حزب اللّٰہ کو غیر مسلح اور اس کے عسکری انفراسٹرکچر کو ختم کرے گی۔

اس امدادی پیکج میں عمارتوں کو تباہ کرنے کےلیے بارودی مواد، ان کے ٹائم فیوز اور متعلقہ آلات شامل ہوں گے۔

لبنانی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اتفاق کیا گیا تھا، تاہم حزب اللّٰہ نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید