• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر پر حملہ 7 اکتوبر کے حملے کے منصوبہ سازوں کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا: نیتن یاہو

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے قطر میں کیے گئے فضائی حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی 7 اکتوبر کے حملے کے منصوبہ سازوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی۔

نیتن یاہو نے نائن الیون کی برسی کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ جس طرح امریکا نے القاعدہ کے تعاقب میں پاکستان میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا، اسی طرح اسرائیل بھی دہشتگردوں کا پیچھا کرے گا چاہے وہ بیرونِ ملک ہی کیوں نہ ہوں۔ 

قطر میں حملے پر عالمی برادری کے شدید ردِ عمل پر نیتن یاہو نے کہا، ’اب کئی ممالک اسرائیل کی مذمت کر رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، امریکا کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد انہوں نے کیا کیا تھا؟ کیا انہوں نے یہ کہا تھا کہ افغانستان یا پاکستان کے ساتھ بہت بُرا ہوا۔ نہیں، بلکہ انہوں نے تالیاں بجائیں، ان ممالک کو ان ہی اصولوں پر قائم رہنے اور ان پر عمل پیرا ہونے پر اسرائیل کی تعریف کرنی چاہیے۔‘

نیتن یاہو نے قطر اور دیگر ممالک کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا، ’میں قطر اور دہشتگردوں کو پناہ دینے والے تمام ممالک سے کہتا ہوں کہ یا تو انہیں اپنے ملک سے نکال دیں یا پھر انصاف کے کٹہرے میں لائیں کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ہم کریں گے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید