• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا نے چینی شہریوں کو اسپیس پروگرام میں کام کرنے سے روک دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ناسا نے امریکی ویزے رکھنے والے چینی شہریوں کو اپنے پروگراموں میں شامل ہونے سے روک دیا ہے۔

ناسا کے پریس سیکریٹری بیتھنی اسٹیونز نے خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ ناسا نے اپنے کام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چینی شہریوں کی ناسا فیسیلیٹیز، مواد اور نیٹ ورک تک فیزیکل اور سائبر سیکیورٹی کی رسائی کو محدود کر دیا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل چینی شہریوں کو کانٹریکٹر یا ریسرچ میں حصہ لینے والے طلبہ کے طور پر کام کرنے کی اجازت تھی مگر عملے کے طور پر نہیں۔ یہ اقدام صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت چین مخالف بیانات میں اضافے کے دوران سامنے آیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور چین چاند پر عملہ بھیجنے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید