• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون کا القاعدہ کی بحالی روکنے کیلئے فضائی حملوں پر انحصار کرنیکا منصوبہ

واشنگٹن (اے ایف پی) پینٹاگون کا منصوبہ ہے کہ وہ القاعدہ کی بحالی کو روکنے کے لیے فضائی حملوں پر انحصار کرے گا جبکہ امریکی فوجی افغانستان سے نکل چکے ہیںلیکن ماہرین اور کچھ قانون ساز نام نہاد ’فضائی‘ (Over-the-horizon) حکمت عملی کی تاثیر کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ وزیر دفاع للائیڈ آسٹن نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ اوور دی ہاریزن کارروائیاں مشکل لیکن بالکل ممکن ہیں۔ اور انٹیلی جنس جو ان کی حمایت کرتی ہے وہ زمین پر صرف امریکی جوتوں سے نہیں مختلف ذرائع سے آتی ہے۔آسٹن کے یہ ریمارکس پینٹاگون کے سربراہ کے کابل میں 29 اگست کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے معافی مانگنے کے تقریباً دو ہفتوں بعد آئے ہیں۔ ان کی کانگریسی شہادت میں آسٹن نے کمیٹی کے اراکین کو یہ بتاتے ہوئے پینٹاگون کے اوور دی ہاریزن منصوبوں کے بارے میں عوامی طور پر زیادہ بتانے سے انکار کردیاکہ وہ بند کلاسیفائیڈ سیشن میں مزید تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین