• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا خاندان غلام ڈائریکٹر رکھنا چاہتا تھا، ابھینو کشیپ کا الزام

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی 2010ء کی ہٹ فلم دبنگ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان کا خاندان دبنگ کے سیکوئل کے لیے غلام ڈائریکٹر چاہتا تھا، انھوں نے فلم کی مارکیٹنگ کے دوران مجھے سائیڈ لائن اور ہراساں کیا۔

اپنے چند روز قبل کے انٹرویو میں سلمان خان کو غنڈہ کہنے والے ابھینو کشیپ نے اس مرتبہ نشانے پر سلمان کے خاندان کو رکھا۔ 

اتر پردیش کے قصبے اوبارہ سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ ہدایتکار، اداکار اور اسکرین رائٹر ابھینو کشیپ  کا کہنا ہے کہ خان فیملی نے دبنگ کی کامیابی کا کریڈٹ مجھ سے شیئر کرنے کے بجائے مجھے پروجیکٹ سے نکال دیا۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران انھوں نے دبنگ اور اس کے سیکوئل دبنگ 2 کے دوران پیش آنے والے حالات پر گفتگو کی اور کہا دبنگ ان کے کیریئر کی ایک سنگِ میل تھی اور وہ اس کا مکمل کریڈٹ خود لینا چاہتے تھے۔ 

انھوں نے کہا کہ دبنگ کی زبردست کامیابی کے بعد میرے ساتھ جو ہوا وہ میری فلم بے شرم کے بعد کے سلوک سے بالکل مختلف تھا اور ایسا خان فیملی نے جان بوجھ کر کیا تاکہ ارباز کو سیٹ اپ کیا جائے۔ 

ابھینو کشیپ  نے کہا جیسے ہی میں نے فلم مکمل کی تو انھیں اندازہ ہوگیا تھا کہ انکے ہاتھ میں ایک وننگ پروڈکٹ آگئی ہے۔ اسکے بعد ہر ایک کریڈٹ لینا چاہتا تھا اور فلم کی مارکیٹنگ کے دوران مجھے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ دبنگ ٹو کی ڈائریکشن ارباز نے کی اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اس پروجیکٹ کو چھوڑ دیا تھا، اختلافات اس وقت ہوئے جب یہ میرے پاس آئے اور مجھے ہراساں کیا اسلیے میں پیچھے ہٹ گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید