• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی جان کو خطرے سے متعلق بھارتی نجومی کی پیشگوئیاں

اداکار سلمان خان — فائل فوٹو
اداکار سلمان خان — فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بارے میں بھارتی نجومی گیتانجلی سکسینا کی حالیہ پیش گوئی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

گیتانجلی سکسینا نے بتایا ہے کہ 2025ء پیشہ ورانہ لحاظ سے سلمان خان کے لیے زیادہ خوش آئند نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ اس سال سلمان خان کو کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے گریز کرنا چاہیے۔

گیتانجلی سکسینا نے بتایا کہ سلمان خان کی جان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی اس سال کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے لیکن ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں انہیں محتاط رہنا چاہیے۔

اُنہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ اور گھریلو ملازمین سمیت سلمان خان کے قریبی افراد ان کے راز بشنوئی گینگ کو بتا سکتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔

گیتانجلی سکسینا نے بتایا کہ اگلے سال سلمان خان کسی ایسے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں جس میں ان کی جان کو خطرہ ہو، اس لیے اُنہیں اگلے سال مارچ تک اپنے تمام بڑے پروجیکٹس کو مکمل کر کے کام سے بریک لینا چاہیے اور اپریل کے بعد پورا سال بہت محتاط رہنا چاہیے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان اگر محتاط رہیں گے تو اگلے سال چاہے اُنہیں کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے بچ کر نکل آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید