قطر آئندہ اتوار اور پیر کے روز دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
قطری میڈیا کے مطابق عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ مملکت دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمان نے وزیرِ اعظم شہباز کا استقبال کیا ہے۔
وزیرِ اعظم قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اظہار یکجہتی کے لیے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچے ہیں۔