• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گھریلو ملازمین نے خاتون کا گلا کاٹ کر لوٹ مار کی، نہا دھوکر فرار ہوگئے

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں گھریلو ملازمین نے خاتون کا گلا کاٹ کر گھر میں لوٹ مار کی اور نہا دھو کر فرار ہوگئے۔

بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک پوش علاقے میں 50 سالہ رینو اگروال کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، ملزمان نے پہلے خاتون کو باندھا، پھر پریشر ککر سے مارا اور بعدازاں چاقو اور قینچی سے ان کا گلا کاٹ دیا۔

رینو اگروال اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ اپارٹمنٹ کی 13ویں منزل پر رہتی تھیں، بدھ کی صبح شوہر اور 26 سالہ بیٹا اسٹیل بزنس کے سلسلے میں کام پر نکلے۔

شام 5 بجے جب خاتون نے فون نہیں اٹھایا تو شوہر گھر واپس آیا، دروازہ بند ہونے پر پلمبر کی مدد سے بالکونی سے اندر داخل ہوا تو رینو اگروال مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے، انہیں پریشر ککر سے مارا گیا اور پھر گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ ملزمان گھر سے تقریباً 4 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ حیران کن طور پر قتل کے بعد وہ گھر میں نہائے، کپڑے بدلے اور خون آلود کپڑے موقع پر ہی چھوڑ گئے۔

ابتدائی تفتیش میں دو گھریلو ملازمین پر شبہ کیا جارہا ہے، جن میں ایک ملازم کو 10 روز قبل رکھا گیا تھا، جو ملازمت فراہم کرنیوالی ایجنسی کے ذریعے آیا تھا، جبکہ دوسرا ملازم بلڈنگ کی 14ویں منزل پر ایک پڑوسی کے ہاں ملازم تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں کو 13ویں منزل پر جاتے اور شام 5:02 پر واپس آتے دیکھا گیا، جو پڑوسی کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فارنزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ رینو اگروال کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید