• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے سی اجلاس، گورکھ ہل منصوبہ، کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن کی ترقی کے لئے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود گورکھ ہل اسٹیشن کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ پی اے سی اجلاس میں گورکھ ہل اسٹیشن پر ریزورٹ، روڈ اور دیگر ترقیاتی اسکیموں سمیت فرنیجر و دیگر اشیا کی خریداری میں کروڑوِں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔ محکمہ ثقافت اینڈ ٹوارزم گورک ھل اسٹیشن کے متعلق سال 2023-2024 کا ریکارڈ آڈٹ کو فراہم نہیں کرسکا۔ پی اے سی نے گورکھ ہل اسٹیشن کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ اسمبلی کی پبلک اکاونٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا ۔

اہم خبریں سے مزید