اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی مستعفی ہوگئے جس کے بعد ان کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر عبدالرحمن صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری بھی مستعفی ہوگئے، نئے صدر کے انتخاب تک سابق صدر میاں شوکت مسعود کو عبوری صدر مقرر کیاگیا ہے ، نئے صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے آج انتخابات ہونگے امکان ہے فیڈریشن آف ریلٹرز پاکستان اور اسلام آبادسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کےصدر سردار طاہر محمود نئے صدر منتخب ہوجائیں گے جبکہ طاہر ایوب سینئر نائب صدر اور عرفان چوہدری نائب صدر منتخب ہو جائیں گے ،ذرائع کے مطابق موجودہ صدر ناصر منصور قریشی نے 30ستمبر کو طے شدہ فارمولے کے مطابق مستعفی ہونا تھا لیکن ان سے وقت سے پہلے استعفی ٰ لے لیاگیا کیونکہ ان کا ارارہ اگلے سال میں بھی صدارت کو برقراررکھنا تھا ان کے خلاف عدم اعتماد کی دھمکی کےباعث قبل از وقت مستعفی ہوگے جس کے باعث آج جمعہ کو الیکشن کمیٹی انتخابات کا عمل مکمل کر لے گی ، گزشتہ سال یہ طے پایا تھا کہ ایک سال کے بعد موجودہ باڈی مستعفی ہوجائے گی جس کے بعد اگلے ایک سال کےلیے نئی باڈی کو منتخب کیا جائے گا۔