• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول چارلی کرک تارکین وطن کا دشمن، مسلمان خاص ٹارگٹ تھے

واشنگٹن (جنگ نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی، مقتول چارلی کرک تارکین وطن کا دشمن تھا،اور مسلمان ان کے خاص ٹارگٹ تھے ۔ ایک دن قبل سوشل میڈیا پر لکھا:اسلام وہ تلوار ہے جسے بائیں بازو امریکہ کا گلا کاٹنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں دوران خطاب گولی ماری گئی تھی، مشتبہ حملہ آور گرفتار نہ ہوسکا،تلاش جاری ہے، ٹرمپ نے قتل کو امریکہ کیلئے تاریک لمحہ قرار دیا ، یورپی پارلیمنٹ میں سرکاری قرارداد یا خاموشی پراتفاق نہ ہوسکا۔امریکی قدامت پسند کارکن اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو قتل کر نے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ کرک اکثر یہ بے بنیاد اور تعصبانہ دعویٰ دہراتا ھتا کہ اسلام نے ہجرت کے ذریعے یورپی ممالک کو فتح کر لیا ہے۔ یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے اسے ’’سیاسی قتل‘‘ قرار دیا۔ابتدا میں قاتل کی تلاش کے حوالے سے ابہام پایا گیا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اعلان کیا کہ ’’مشکوک شخص‘‘ گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن ایک گھنٹے بعد اس بیان کو واپس لے لیا۔
اہم خبریں سے مزید