اسلام آباد( تنویر ہاشمی) پاکستان میں غیر قانونی ،سمگل شدہ سگریٹ کا شیئر 50فیصد سے زائد ہے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف ایف بی آر کی موثر انفورسمنٹ سے قومی خزانے کو 300ارب روپے سے زائد کا نقصان بچایا جاسکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار فلپ مورس کے ڈائر یکٹر ایکسٹرنل امور خرم محمد قمر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ کا شیئر 50فیصد سے زائد ہےلیکن ان کے خلاف کارروائی شاذونادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے، ریٹیل سیکٹر میں موثر کارروائی سے اس کی فروخت کو روکا جاسکتا ہے۔