• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود عثمان خاصخیلی گوٹھ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو شدید زخمی ہو گیا،اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔مقتول اہلکار میمن گوٹھ تھانے میں تعینات تھا اور واقعہ کے وقت اپنے گھر سے ڈیوٹی پر میمن گوٹھ تھانے جا رہا تھا۔ایس ایس پی عبدالخالق پیر زادہ نے بتایا کہ مقتول کو دو گولیاں لگی ہیں، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کا فوری طور پر کوئی عینی شاہد سامنے نہیں آیا ہے تاہم وہاں موجود فارم ہاؤسز پر لگے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقتول ایک بچے کا باپ تھا۔
اہم خبریں سے مزید