• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں سیاسی بحران جاری، نئے وزیراعظم نے حلف اٹھالیا

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں سیاسی بحران اور مظاہرے ، سبیسچیان لیکورنو کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ وہ صدر ایمانوئل میکرون کے قریبی معاون ہیں، اور ان کا تقرر اس وقت ہوا ہے کہ فرانس میں مسلسل سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ سابق وزیراعظم فرانسوا بیرو نے پارلیمنٹ میں اعتماد کی تحریک میں شکست کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا ۔ اعتماد کا ووٹ بنیادی طور پر ان کے بجٹ کے مسودے کے خلاف تھا جس میں بڑے بجٹ کٹوتیوں کی تجویز تھی۔ اپوزیشن کے بائیں اور دائیں بازو دونوں نے مل کر بیرو کی گورنمنٹ کو عدم اعتماد کے ووٹ سے گرا دیا۔ پارلیمنٹ کی تقسیم اور سیاسی عدم استحکام پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہیں ہے، یعنی بائیں بازو، دائیں بازو، اور مرکز میں توازن نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید