• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرین پٹرول طیاروں کی ڈیل، امریکی دفاعی وفد رواں ماہ بھارت کا دورہ کریگا

لاہور(خالدمحمودخالد) امریکہ کا ایک دفاعی وفد چار ارب ڈالرز مالیت کے P-8I میرین پٹرول طیاروں کی فروخت ڈیل پر بات چیت کیلئے 16سے 19 ستمبر کے دوران بھارت کا دورہ کرے گا۔ تجارتی تنازعہ کے بعد دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہوگا۔ امریکی وفد میں دفاعی محکمے کے سینئر عہدیداروں سمیت بوئنگ کمپنی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ یہ وفد ایک ایسے وقت میں بھارت کا دورہ کرے گا جب ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بار بار بھارت کو روسی فوجی ہارڈویئر خریدنے پر منع کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید