• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں روڈ پر برساتی پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں روڈ بند ہونے اور سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک جام رہا، جبکہ بارش کے بعد روڈ پر جگہ جگہ پڑنے والے گڑھے بھی ٹریفک جام کی وجہ بن رہے ہیں جسکی وجہ سے شہریو ںنے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ای بی ایم کازوے ندی اور کورنگی ندی بند ہونے کی وجہ سے قیوم آباد چورنگی، گودام چورنگی ،کورنگی کراسنگ، سی این جی کٹ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
اہم خبریں سے مزید