اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نےتین میگاپروجیکٹ سمیت 236ارب روپے مالیت کے 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، 228ارب روپے مالیت کے تین میگا منصوبوں کو حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیاگیا ،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، میگا منصوبوں کو حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیا گیا، سی ڈی ڈبلیوپی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں ایک ارب38کروڑ35لاکھ روپے مالیت کے پروگرام کی اصولی منظوری دی گئی ، اس پروگرام کے تحت بلوچستان میں تعلیم کےشعبے پر توجہ دی جائے گی ، صحت کے شعبے میں 74ارب92کروڑروپے مالیت سے لاہور میں نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ و ریسرچ قائم کیا جائے گا۔