• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سفارتکاروں کا NDMA میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) غیر ملکی سفارتکاروں اور خارجہ مشنز نے گزشتہ روز این ڈی ایم اے میں نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، 30 سے زائد غیر ملکی سفارتکاروں کو حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ترکیہ، آسٹریلیا، روس، جرمنی، جاپان، کینیڈا، جنوبی افریقہ، پولینڈ اور آئرلینڈ سمیت متعدد ممالک کے سفیروں نے اس بر یفنگ میں شرکت کی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید