• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP، بلوچستان، فورسز کی کارروائیاں، 23 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 23خوارج ہلاک ہوگئے ، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ودیگر نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مہمند،بنوں اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکامیاب کارروائیاں کیں جن میں 19دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے پشین میں ایک کارروائی میں 4 دہشتگردہلاک کردئیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد ایف سی ٹرک پر بم حملے، لیویز اہلکار پر حملے اور 2022 میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، دہشتگردوں سے دو سب مشین گنز، دو پستول اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ بارودی مواد، پرائم ا کورڈ اورڈیٹونیٹربھی قبضے میں لے لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند کے علاقے گلونوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

اہم خبریں سے مزید