• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی اہم تبدیلیاں؛ شاہد اقبال بلوچ سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی  بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں ، سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن ساجد بلوچ کا تبادلہ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت  ، ان کی جگہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 22 کے افسر شاہد اقبال بلوچ کو نیا سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا  وہ  اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈسپوزل پر تھے۔سیکرٹری ایوان صدر محمد شکیل ملک کو  تین سال کیلئےفیڈرل سروس ٹر یبو نل  ممبر مقرر کیا گیا  ۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل  اور ان لینڈ ریونیو سرو س کے گریڈ انیس کے افسرسلطان محمد نواز ناصر کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واپس کر دی گئیں۔  بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر محمد طیب کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کو واپس کی گئی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ڈاکٹر آفتاب امام کی خدمات ایف بی آر کو واپس کی گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے سابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اور پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر علی رضا کی خدمات اقوام متحدہ کے سپرد کی گئی ہیں۔ ا علی رضا کو اقوام متحدہ امن مشن کوسوو میں آپریشنل لائزن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید