اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عمرہ ایکٹ منظور ہو چکا ہے، اس پر عمل درآ مد کو یقینی بنایا جا ئے گا۔عمرے پر جانے والے بعض زائرین سعودی عرب میں مانگنا شروع کر دیتے تھے جس سے ملک کی بدنامی ہوتی تھی۔ اب کسی کو گداگروں کو عمرہ پر بھجوانے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز حج و عمرہ ایگز یبشن 2025ء کی پری لانچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران عبادت کے ساتھ ساتھ عازمین حج پر لازم ہے کہ سعودی قوانین کا بھی خیال رکھیں کیونکہ حاجی اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں، ان کےلئے ملکی عزت و وقار کا خیال رکھنا بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج کا سفر کوئی تفریحی یا کاروباری سفر نہیں ہوتا، یہ اﷲ اور اس کے رسول کے احکامات کے تحت عبادت کا سفر ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پورے ملک کے معاشی نظام کو اسلامی معاشی نظام بنانا تو مشکل کام ہے۔