• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈاپور کو افغان حکام سے رابطوں اور ایجنڈے کی وضاحت پیش کرنا ہوگی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف کے افغان دہشت گردوں کی حمایت پر مبنی مو قف کے تناظر میں کے پی وزیر اعلیٰ گنڈا پور کو افغان حکام سے اپنے رابطوں اور ایجنڈے کی وضاحت پیش کرنا ہوگی ،وزیر اعلیٰ کا ویزے پاسپورٹ کے بغیر افغانستان کی سرحد پار کر جانے کی دھمکی کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے ،وزیر اعلیٰ کے لئے پاسپورٹ کا اجرا کوئی مسئلہ نہیں اسکے لئے درخواست دینا/خواہش ظاہر کرنا ضروری ہوتا ہے اگر کوئی مجرمانہ/مشتبہ کارروائیوں میں ملوٹ رہا ہے تو اس بارے خود وضاحت پیش کرے گا،پاسپورٹ کا اجرا خودکار نظام کے تحت استحقاق نہیں پس منظر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،ویزے - پاسپورٹ کے بغیر سرحد پار کر جانے کا بیان قانون و آئین کی سنگین خلاف ورزی اور انکے عدم احترام کا مظاہرہ ہے،کسی ذمہ دار وزیر اعلیٰ سے ایسی گفتگو کی توقع نہیں کی جا سکتی یوں سرحد پامال کرکے وہ اپنی سلامتی کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے سپرد کرینگے،وہ ٹی ٹی پی کے جلو میں واپس آئیں تو کس سلوک کی توقع رکھیں گے؟ ٹی ٹی پی کی کھلے بندوں حمایت کرکے پاکستان کے عوام کی تائید کے حقدار نہیں رہے انہیں پاکستان اور دہشت گردوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ،وزیر اعلیٰ کو بہت جلد اپنے بیانات کے لئے جوابدہی کا سامنا ہو گا،خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو تحریک انصاف کے افغان دہشت گردوں کے بارے میں ہمدردانہ موقف کے تناظر میں افغان حکام سے رابطے کےبارے میں اپنے ایجنڈے اور موقف کی وضاحت پیش کرنا ہوگی۔ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کے اس بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے دہمکی دی ہے کہ وہ ویزا کے بغیر افغانستان چلے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید