• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے مسائل حل، گورننس نظام ٹھیک ہوگا، محمد علی درانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر صوبے بننے سے عوام کے مسائل حل اور گورننس کا نظام ٹھیک ہوگا، محمد علی درانی سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی، ایم کیوایم کے مرکزی رہنما اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کنوینر زاہد ملک وفد کی قیادت کررہے تھے ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مل کر کاوشیں کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا، وفد نے ملک میں سیلاب کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا، ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام اور صوبہ بہاولپور کی بحالی کی جدوجہد پر محمد علی درانی کو خراج تحسین پیش کیا،اجلاس میں ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مل کر کاوشیں کرنے پر اتفاق کیاگیا ، محمد علی درانی نے کہاکہ نئے صوبوں کا قیام، نیشنل فنانس کمیشن کی منصفانہ تقسیم، صوبائی سطح پر فنانس کمیشن کے اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید