نیویارک (تجزیہ :عظیم ایم میاں) امریکی درخواست پر حماس لیڈروں کو قطر میں دفاتر اور رہائش گاہیں ملیں حماس اسرائیل مذاکرات کی لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے امریکی نمائندے دوحا میں مصروف رہتے تھے لہٰذا حماس کے لیڈروں کی قطر میں موجودگی کا الزام دوحا پرڈالنا حقائق کے منافی ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے تازہ متنازع بیان میں پاکستان کا نام لینا پاکستان سمیت خطے کے مسلم ممالک کے لئے یہ آنے والے خطرات کی ایک گھنٹی بھی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا قطر کے بارے میں تازہ بیان اور حماس کے قائدین کو دوحا میں دفاتر اور رہائش گاہیں فراہم کرنے کا الزام دیکر 15فائٹر طیاروں سے قطر کی علاقائی اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کا جواز پیش کرنا زمینی حقائق کے منافی ہے ۔